فن حدیث کے ضروری مباحث قسط (۱۵)

فن حدیث کے ضروری مباحث قسط (۱۵)

  رواۃ  کی عدل وضبط کے اعتبار سے تحقیق 

مراتب جرح ،کلمات جرح اور ان پر مرتب ہونے والے احکام   :

  (۱)    پہلا مرتبہ

جو سب سے کم تر ہے وہ راوی کے کمزور اور ضعیف ہونے کی جانب اشارہ کرتا ہے جیسے

  •   لین الحدیث
  •   فیه مقال
  •   سيئ الحفظ
  •   تکلموا فیه
  •   لیس بالقوی
  •   تعرف وتنکر
  •   غیرہ أوثق منه
  •   مجہول   وغیرہ

  (۲)  دوسرا مرتبہ

یہ ہے جو راوی کے ضعیف اور مردود ہونے پر صراحت سے دلالت کرتا ہے جیسے

  •   ضعیف
  •    لایحتج به
  •    له مناکیر
  •    مضطرب   وغیرہ

  (۳)   تیسرا مرتبہ

یہ ہے جو راوی سے استدلال کی ممانعت اور کثرت ضعف پر دلالت کرتا ہے، جیسے

  •   ضعیف جدا
  •   واہ بمرۃ
  •   لایکتب حدیثه
  •   لاتحل الروایة عنه
  •   تالف
  •   رد حدیثه
  •   لیس بشيئٔ
  •   لایساوی شیأ   وغیرہ

  (٤)   چوتھا  مرتبہ

چوتھے  مرتبہ میں  یہ  الفاظ ہیں

  •    متہم بالوضع
  •   متہم بالکذب
  •   سارق الحدیث
  •   ساقط
  •   متروک
  •   ذاهب الحدیث

  (۵)    پانچواں مرتبہ

یہ ہے جو راوی کے حدیث رسول میں دروغ گو ہونے پر دلالت کرتا ہے جیسے

  •   کذاب
  •   دجال
  •   وضاع
  •   یکذب
  •   یضع   وغیرہ

  (٦)    چھٹا مرتبہ

یہ ہے جو راوی کے دروغ گو ہونے پر اسم تفضیل یا صیغہ مبالغہ کے ذریعہ دلالت کرے جیسے

  •    أکذب الناس،
  •   رکن الکذب
  •   إلیه المنتھی فی الکذب   وغیرہ

  اصحاب مراتب جرح کا حکم

ان میں پہلے اور دوسرے مرتبہ والوں کی روایتیں ضعیف ہوتی ہیں لیکن درجات میں فرق ہوتا ہے، یہ روایتیں قابل احتجاج نہیں ہوتی ہیں، البتہ قابل استیناس ہوتی ہیں بوقت ضرورت انہیں ذکر کیا جاسکتا ہے اور دوسرے ہم مرتبہ والوں سے مل کر کام چلاؤ ہوسکتی ہیں اور دوسرے کی تائید کرسکتی ہیں ،

ان کے علاوہ بقیہ چار مراتب والوں کی روایتیں مردود ہوتی ہیں، ان کا تحریر کرنا بھی درست نہیں ہوتا بلکہ آخری تین مراتب والوں کی روایتوں کابیان کرنا بھی بغیر وضاحت کے حرام  ہے، اس طرح کی روایتیں کتب موضوعات میں پائی جاتی ہیں ،

یہ ترتیب وار ضعیف، انتہائی ضعیف، متروک اور موضوع ہوتی ہیں۔

یہ عام مراتب جرح و تعدیل اور ان کے احکام ہیں ،کچھ خاص مراتب اور احکام بھی ہے

حضرت مولانا محمد ادریس گودھروی

0 Comments

Submit a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے